وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں معاشی اصلاحات، توانائی بحران اور سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔